راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیاہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے نہ کبھی اعدادوشمار چھپانے کی کوشش کی۔
غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی و مغربی کے حصول کیلئے تیار رہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال بھارت کیساتھ جھڑپ میں دشمن ملک ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا۔