پیرس: فرانس کے صدر میکروں نے اگلے چند دنوں میں ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ایرانی جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کا از سر نو اطلاق رواں ماہ کے اختتام تک ممکن ہو جائے گا۔
اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر میکروں نے کہا ہم ایرانیوں کی طرف سے تازہ ترین خبریں سن رہے ہیں وہ سنجیدگی ظاہر نہیں کرتیں۔ انہوں نے مزید کہا میں سمجھتا ہوں یہ اسرائیل کے لیے بھی بہت اہم معاملہ ہے، ہم نے ایرانی جوہری ہتھیاروں کے معاملے کو کبھی کم تر خطرے کے طور پر نہیں دیکھا، اب ایرانی بیلسٹک میزائل بھی سامنے آئے ہیں اور ایران کی طرف سے خطے کو چیلنج بھی بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم اپنے برطانوی اور جرمنی کے رفقا کے ساتھ مل کر کام کر چکے ہیں، ایرانی کمٹمنٹ سامنے نہ آنے پر ہم ‘سنیپ بیک’ میکانزم کے تحت پھر سے ایران پر پابندیاں لگا دیں گے۔