پاکستان نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد پر امریکی ویٹو کو سیاہ لمحہ قراردیتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ،خوراک نہ ہونے کے باعث بچے بھوک سے مررہے ہیں، اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں ہسپتالوں کو بھی نہ چھوڑا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں غزہ بارے قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر قابل افسوس اور سیاہ لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔