میڈرڈ: اسپین نے غزہ کے معاملے پر اسرائیلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 825 ملین ڈالر کی اسرائیلی ساختہ راکٹ لانچرز کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی حکومت معاہدہ غزہ کے معاملے پر اسرائیل پر دبا بڑھانے کے اقدام کے طور پرہے۔ ہسپانوی حکومت اس ضمن میں مزید سخت اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے، جس میں ممکنہ طور پر ہسپانوی افواج کے زیرِ استعمال اسرائیلی ساختہ یا اسرائیلی ٹیکنالوجی پر بنے ہتھیاروں کا استعمال ترک کرنے پر غور و فکر شامل ہے۔
اسپین کی حکومت نے 168 عدد ٹینک شکن میزائل لانچرز کے معاہدے کی منسوخی کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاری شروع کردی، یہ ٹینک شکن میزائل سسٹم ایک اسرائیلی ادارے سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے بنیاد پر حاصل کیے جانے تھے۔