پیر, ستمبر 15, 2025
ہومEnertainmentسوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر...

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے۔ان کا انتقال ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میںاحمد شاہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالی کے حضور واپس لوٹ گیا ہے، مداحوں سے عمر شاہ اور اہلِ خانہ کے لیے دعاوں کی درخواست ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق انہیں الٹی ہوئی تھی جو پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور دل اور خون کی شریانوں کے نظام کے رکنے کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

یاد رہے عمر شاہ کو اپنے بڑے بھائی احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا تھا اور عمر کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے تھے

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!