اتوار, ستمبر 7, 2025
ہومChinaچین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں چھوڑ دیا

چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا نیا گروپ خلا میں چھوڑ دیا

تائی یوآن(شِنہوا)چین نے شمالی صوبے شَنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے ایک نئے گروپ کو خلا میں چھوڑاہے۔

یاؤگان-40 03 گروپ کے سیٹلائٹس کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 12بج کر 34 منٹ پر ایک ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور یہ سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔

ان سیٹلائٹس کو برقی مقناطیسی ماحول کا پتہ لگانے اور اس سے متعلق تکنیکی تجربات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کا 593 واں مشن تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!