جمعہ, ستمبر 5, 2025
ہومEnertainmentعلی حیدر کراچی کو چھوڑ کر امریکا چلے گئے، میں جلد امریکا...

علی حیدر کراچی کو چھوڑ کر امریکا چلے گئے، میں جلد امریکا آرہا ہوں، چاہت فتح علی خان

لاہور: سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ علی حیدر کراچی کو چھوڑ کر امریکا چلے گئے ہیں، میں جلد امریکا آرہا ہوں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیںعلی حیدر اگر 20 کروڑ دینے کے باوجود وہ میرے ساتھ گانا نہ گائیں، میں غریب انسان ہوں میں 20 کروڑ روپے نہیں دے سکتا۔

واضح رہے ایک پرو گرام میںگلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر سے میزبان کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟ اس پر علی حیدر نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہذا اس کے اور اللہ کے درمیان نہیں آئیں، آپ انہیں مزاح نگار، تفریحی یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن انہیں جینے دیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!