جمعہ, ستمبر 5, 2025
ہومEnertainmentتشدد کسی بھی رشتے میں قابلِ قبول نہیں، نادیہ حسین

تشدد کسی بھی رشتے میں قابلِ قبول نہیں، نادیہ حسین

لاہور: سپر ماڈل نادیہ حسین نے ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے واقعے پر وکٹم بلیمنگ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلق چاہے دوستی کا ہو، منگنی کا یا شادی کا، اگر تشدد ہوا ہے تو اصل بات وہی ہونی چاہیے، تشدد کسی بھی رشتے میں قابلِ قبول نہیں ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام نادیہ حسین نے کہا کہ لوگ سب سے زیادہ یہ بات اچھال رہے ہیں کہ سامعہ حجاب اس شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں جس نے ان پر حملہ کیا اور اغوا کرنے کی کوشش کی، تو کیا ہوا؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون کسی رشتے کو آگے بڑھانا نہیں چاہتی، تو اسے اس کا حق حاصل ہے، یہی بات شادی شدہ عورت پر بھی لاگو ہوتی ہے، اگر وہ کسی زیادتی کا شکار ہے تو اسے حق ہے کہ وہ اس رشتے کو ختم کرے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا، اصل مسئلہ تشدد ہے، نہ کہ عورت کی ذاتی زندگی یا انتخاب، اگر مرد کو شکایت تھی تو وہ بھی قانونی راستہ اختیار کر سکتا تھا لیکن کسی بھی صورت میں جسمانی تشدد، مارپیٹ یا اغوا ناقابلِ قبول ہے۔ خواتین کو ہمیشہ موردِ الزام کیوں ٹھہرایا جاتا ہے، کیا اس لیے کہ وہ کسی رشتے میں تھیں؟ اگر کوئی لڑکی شادی سے پہلے کسی کو جاننا چاہتی ہے تو اس میں برائی کیا ہے؟ یہی رویہ ہے جو خواتین کو ہراسانی، تشدد یا زیادتی کی صورت میں آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!