جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومChinaچین کے شمال مشرقی صوبے میں جاپانی جارحیت،فسطائیت کے خلاف فتح کی...

چین کے شمال مشرقی صوبے میں جاپانی جارحیت،فسطائیت کے خلاف فتح کی یاد میں نمائش کا آغاز

ہاربن(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں ایک نمائش کا آغاز کیا گیا، جو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد کی گئی ہے۔

ہاربن میں واقع چین کے شمال مشرقی انقلابی شہداء کے یادگاری ہال میں منعقد ہونے والی نمائش میں حئی لونگ جیانگ کی 14 سالہ مزاحمتی تاریخ کو اس دور کی دستاویزات، تصاویر اور استعمال شدہ اسلحہ کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔

حئی لونگ جیانگ چین کے شمال مشرقی حصے میں مزاحمت کے اہم محاذوں میں سے ایک تھا۔ یہ نمائش صوبے کی مزاحمتی تاریخ کی تفصیلات بیان کرتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح محب وطن جرنیلوں نے بہادری سے افواج کی قیادت کی اور جاپانی جارحین کے خلاف لڑے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ شمال مشرقی جاپان مخالف متحدہ فوج نے جاپانی افواج کو کس طرح روکے رکھا اور چین کی مزاحمتی جنگ کے لئے تزویراتی حمایت فراہم کی۔

نمائش میں آنے والے حاضرین مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کرداروں سے بات چیت کرکے جنگ کے دوران سپاہیوں کی روزمرہ زندگی اور اس تاریخی دور کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!