کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ملائیشیا چین کے عالمی نظم ونسق کے اقدام کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ایسے وقت میں بہت اہمیت کا حامل ہے جب کثیرالجہتی نظام دباؤ کا شکار ہے۔
انور نے یکم ستمبر کو تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) پلس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ اسی شام ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اس اقدام کو ایک ایسا تصور قرار دیا جو ایسے وقت میں گہری گونج پیدا کررہا ہے جب کثیرالجہتی نظام متزلزل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بین الاقوامی نظام پر اعتماد کا فقدان ہے۔ تجارت، مالیاتی ڈھانچے اور ماحولیاتی تبدیلی کے ردعمل میں ناکامیوں نے بلند بانگ دعوؤں اور عوام کو درپیش مصیبتوں کے درمیان فرق کو بے نقاب کردیا ہے۔
