بیجنگ(شِنہوا)چین نے بدھ کے یوم فتح کی فوجی پریڈ میں پہلی بار اپنی زمینی، سمندری اور فضائی تزویراتی طاقتوں کو سہ جہتی جوہری نظام کے طور پر پیش کیا۔
سہ جہتی جوہری نظام میں فضا سے طویل فاصلے پر مار کرنے والا جِنگ لی-1 میزائل، آبدوز سے فائر کیا جانے والا جو لانگ-3 بین البراعظمی میزائل، زمین سے مار کرنے والا ڈونگ فینگ-61 بین البراعظمی میزائل اور زمین سے مار کرنے والا نئی قسم کا ڈونگ فینگ-31 بین البراعظمی میزائل شامل تھے۔
یہ ہتھیار چین کی تزویراتی "ترپ کے پتے” کی حیثیت رکھتے ہیں جو ملک کی خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔
