جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومChinaچینی صدر کا جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ...

چینی صدر کا جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر دستوں کا معائنہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی مناسبت سے فوجی پریڈ کے دوران دستوں کا معائنہ کیا۔

شی جن پھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے ہونگ چھی لیموزین میں سوار ہو کر پریڈ کا معائنہ شروع کرنے کا حکم دیا۔

جیسے ہی معائنہ کرنے والی گاڑی آہستہ آہستہ مشرق کی جانب چلی اور پارٹی، قوم اور فوج کے لہرائے گئے جھنڈوں کے سامنے سے گزری، شی نے پرعزم نگاہوں کے ساتھ ان جھنڈوں کو سلام پیش کیا۔

گونجتی ہوئی فوجی دھنوں کے دوران شی نے چھانگ آن شاہراہ پر قدم بہ قدم مارچ کرنے والے دستوں، جھنڈا برداروں اور ہتھیاروں سے لیس یونٹس کا معائنہ کیا۔

جب گاڑی واپس تیان آن من کی جانب روانہ ہوئی تو مرد اور خواتین فوجیوں نے یک زبان ہو کر ’’پارٹی کا ساتھ دو! فتح کے لئے لڑو! مثالی کردار قائم کرو” اور "انصاف غالب آئے گا، امن قائم رہے گا، عوام کامیاب ہوں گے” کے نعرے لگائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!