بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومChinaچینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جا سکتا، چینی صدر

چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جا سکتا، چینی صدر

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ نہ رکنے والی ہے اور انسانیت کے امن اور ترقی کے مشن کو کامیابی حاصل ہوگی۔

چینی صدر شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر شی جن پھنگ نے چین کی تمام نسلی برادریوں کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مضبوط قیادت میں متحد رہیں، محنت کریں، ایک مضبوط ملک کی تعمیر کریں اور چینی جدیدیت کے ذریعے قومی تجدید کو ہر میدان میں آگے بڑھائیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!