پیر, ستمبر 1, 2025
ہومChinaشنگھائی تعاون تنظیم پر امن کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کی...

شنگھائی تعاون تنظیم پر امن کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کی زیادہ بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، چینی صدر

تیا نجن (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک ایسی دنیا میں جہاں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے اور تبدیلی کی رفتار تیز ہو رہی ہے، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ اور مختلف ممالک کی ترقی کو فروغ دینے کی زیادہ بڑی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔

شی نے یہ بات اتوار سے پیر تک چین کے بندرگاہی شہر تیانجن میں منعقد ہونے والی ایس سی او سربراہی کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے آئے بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے یہ سربراہی اجلاس مکمل طور پر کامیاب ہوگا اور ایس سی او ایک مزید مئوثر کردار ادا کرے گی، زیادہ پیشرفت حاصل کرے گی، رکن ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون کو فروغ دے گی، عالمی جنوب کی طاقت کو مجتمع کرے گی، اور انسانی تہذیب کی ترقی میں زیادہ مئوثر کردار ادا کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!