تیانجن (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہےکہ چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات مفید رہی اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے بارے میں نئے اہم اتفاق رائے تک پہنچے ہیں۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن کائی چھی نے یہ بات مودی سے ملاقات کے دوران کہی جو کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2025 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تیانجن میں ہیں۔
کائی نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ دوستانہ تبادلوں اور باہمی مفید تعاون کو بڑھانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور حل کرنے اور چین-بھارت تعلقات کی مزید بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
مودی نے کہا کہ وہ اور شی بھارت-چین تعلقات کی طویل مدتی ترقی پر نئے اہم اتفاق رائے تک پہنچے ہیں جو تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بین الجماعتی تبادلے اور تعاون کے میکانزم کی بحالی کا خیرمقدم کرتا ہے۔
مودی نے کہا کہ بھارت-چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ دو طرفہ تعلقات میں ایک مزید سنگ میل ہے اور بھارت چین کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور ترقی کی پیش رفت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link