اتوار, اگست 31, 2025
ہومChinaچین امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنے کو...

چین امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنے کو تیار ہے، نائب وزیر خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کر نئے دور میں 2 بڑی طاقتوں کے درمیان بہتر تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنے کی خاطر کام کرنے کو تیار ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ما ژاؤ شو نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں پر کاربند ہے جبکہ اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ چین پر دباؤ ڈالنے یا اسے مجبور کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور چین کی ترقی کو روکنے یا قوم کی شباب نو میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام کرنے کو تیار ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کریں گے، رابطے کو برقرار رکھیں گے، اختلافات کو سنبھالیں گے، تعاون کو وسعت دیں گے اور نئے دور میں دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے صحیح راستہ تلاش کرتے رہیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!