بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ چینی طلبہ کو بلاوجہ ہراساں کرنا، پوچھ گچھ کرنا اور ملک بدر کرنا بند کرے گا اور ان کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کا موثر طریقے سے تحفظ کرے گا۔
گو نے یہ بات بدھ کے روز اس وقت کہی جب ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ 6 لاکھ چینی طلبہ کو امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے کی اجازت دیں گے۔
گونے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ صدر ٹرمپ کے چینی طلبہ کو خوش آمدید کہنے والے بیان پر حقیقی معنوں میں عمل کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی تبادلے اور تعاون مختلف ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات اور فہم و ادراک کو بڑھانے میں معاون ہیں۔
