ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومChinaچینی فوج چین کے دوبارہ اتحاد کے مقصد کو پورا کرنے کے...

چینی فوج چین کے دوبارہ اتحاد کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے، وزیردفاع

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے کہا ہے کہ چینی فوج چین کے دوبارہ اتحاد کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے ’’ تائیوان کی آزادی‘‘ کے لئے علیحدگی کی  کسی بھی کوشش اور  غیرملکی قوتوں کی طرف سے کسی بھی فوجی مداخلت کو پوری قوت سے ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بات چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے بیجنگ میں  وزارت دفاع کے بڑے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں کامیابی کی 80 سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسی طرح تائیوان کی بحالی اور اقوام متحدہ کے قیام کی بھی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

3 ستمبر کو چین، چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحتمی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں کامیابی کی سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ کے تیان آن مِن سکوائر پر فوجی پریڈ کا انعقاد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پریڈ کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام کے سامنے یہ مظاہرہ کرے گی کہ پی ایل اے وہ قوت ہے جو امن اور انصاف کا تحفظ کرتی ہے اور جو عسکری صلاحیت کی ماہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی فوج دنیا بھر کے تمام ممالک کی افواج کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے وژن اور تین بڑے عالمی اقدامات کو حاصل کیا جا سکے، خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے اور ایک ایسی دنیا تشکیل دی جا سکے جو پائیدار امن، جامع سلامتی، مشترکہ خوشحالی، کشادگی و شمولیت اور صاف و خوبصورت ماحول پر مبنی ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!