ہفتہ, اگست 2, 2025
ہومChinaچین میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی سیاحت میں 20.6...

چین میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی سیاحت میں 20.6 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران 3.28 ارب سے زائد ملکی دورے کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 20.6 فیصد زائد ہیں۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسی مدت کے دوران ملکی سیاحوں نے مجموعی طور پر 31.5 کھرب یوآن (تقریباً 441 ارب امریکی ڈالر)خرچ کئے۔ یہ 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.2 فیصد زائد ہیں۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے کئے جانے والے ملکی دوروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 30.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کے اخراجات میں گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کی نسبت 30.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ دونوں اضافے شہری رہائشیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!