لاہور: پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے علیزے شاہ کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ ٹراما سے گزر رہی ہے، اسے ٹرول نہ کریں،خدارا، ایک دکھی دل پر اور وار نہ کریں۔ ایک ویڈیو پیغام میںجگن کاظم نے کہا کہ علیزے اس وقت شدید ذہنی دبا واور جذباتی تکلیف کا شکار ہے اور ہم اسے مزید ٹرول کر رہے ہیں، وہ ابھی جوان ہے، پرانے زخم پھر سے ہرے ہو رہے ہیں، اسے ہر وہ لمحہ یاد آتا ہے جب اسے مارا گیا، مذاق اڑایا گیا یا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں جگن کاظم نے کہا کہ میری معافی پر علیزے کا جواب بہت مثبت تھا، میں اس کی چیٹ کے اسکرین شاٹس تو نہیں شیئر کر سکتی، لیکن وہ بہت دعائیں دینے والی اور حساس انسان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی)کی علامات ہیں، میں بھی ان لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے اسے تکلیف دی، اسی لیے میں نے معافی مانگی۔