جمعہ, اگست 1, 2025
ہومLatestپاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ،قربانیاں دے...

پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ،قربانیاں دے کردنیا کو ناسور سے بچا رہے ہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ،قربانیاں دے کردنیا کو دہشت گردی سے بچا رہے ہیں،مودی پر جنگی جنون سوار ، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ  نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا، پہلگام واقعے میں ہمارا موقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، وہ کیسے کسی اور ملک میں دہشتگردی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، ہم قربانیاں دے کردنیا کو دہشت گردی سے بچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کرسکتے ہیں، وزیراعظم نے کاکول میں خطاب کے دوران پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی مگر مودی پر جنگی جنون سوار تھا، مودی اپنے ملک میں کبھی سیاسی طور پر اتنا کمزور نہیں تھا جتنا آج ہے، ہم نے پہلگام واقعے کے بعد صحافیوں کو وہ جگہیں دکھائیں جن کے بارے میں بھارت الزام لگاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے خواہاں ہونے کیساتھ ہم نے یہ یقینی بنایا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی امن کے خواہاں ہیں، کشمیر سمیت تمام معاملات کا پرامن حل چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ کشمیر ایک حل طلب تنازع ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ ہوگیا، کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریئے سے دیکھنا ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، پانی ہماری بقاء ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل قبول ہے،ایک بین الاقوامی معاہدے کو ایک ملک یکطرفہ طور پر کیسے ختم کرسکتا ہے؟۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!