لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لوگوںکو انا ختم، ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں، پی ٹی آئی کو سیاست میں انتشار پسند ہے نہ پارٹی میں تشدد کی کوئی جگہ ہے۔
حماد اظہر سے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم نے بہت اچھی زندگی گزاری جبکہ حماد اظہر جماعت کیساتھ ثابت قدم رہے اور دو سال جمہوریت کی خاطر سب سے دور رہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انا ختم، ملک میں جمہوریت کی بالا دستی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پر الزام لگایا گیا کہ فارن فنڈنگ ہوئی ،موجودہ صورتحال میں مزید الزامات بھی لگائے گئے، پولیٹیکل پارٹی کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں ہے، کوشش کرنی چاہئے سختی کم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست میں انتشار پسند نہیں کرتی، پارٹی میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔