جمعرات, جولائی 24, 2025
ہومLatestعلی امین نے 9 مئی مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو سزائیں آئین...

علی امین نے 9 مئی مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو سزائیں آئین پر حملہ قرار دیدیا

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 مئی مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو سزائیں آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنیوالے ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں، ہم سچ کیساتھ کھڑے، ہر قربانی دینے کو تیارہیں۔

جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں پارٹی رہنماؤں کو سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے، تمام کئے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو ہم نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!