جمعرات, جولائی 24, 2025
ہومEnertainmentحمائمہ ملک کا مفتی طارق مسعود کو فون، بول فلم میں بولے...

حمائمہ ملک کا مفتی طارق مسعود کو فون، بول فلم میں بولے گئے ڈائیلاگ پر غلطی کا اعتراف

لاہور: حمائمہ ملک نے بول فلم میں بولے گئے ڈائلاگ پر مذہبی مبلغ مفتی طارق مسعود کو فون کر کے اپنی غلطی کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں غلط ڈائلاگ بولا، ان سے نا سمجھی میں غلطی ہو گئی لیکن اس میں ان کا قصور نہیں، اسکرپٹ کسی اور نے لکھا تھا۔

مفتی طارق مسعود کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ حمائمہ ملک نے بول نامی نامی فلم میں اپنے والد کو ایک ڈائلاگ بولا تھا کہ جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟ انہوں نے اداکارہ کے مذکورہ ڈائلاگ کے بعد سخت بیان اور رد عمل دیا تھا اور کہا تھا کہ اداکارہ کے مذکورہ ڈائلاگ سے بچے اور خصوصی طور پر بچیاں اپنے والدین سے باغی ہو رہی ہیں اور بچوں کو باغی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ان کا بیان سننے کے بعد حمائمہ ملک نے مولانا طارق جمیل سے ان کا فون نمبر لیا اور انہیں کال کی اور اپنی غلطی تسلیم کی۔ خیال رہے کہ حمائمہ ملک نے 2011 کی فلم بول میں اپنے غریب والد کو طعنہ دیا تھا کہ اگر وہ کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!