لاہور: پاکستان بیس بال فیڈریشن (پی بی ایف) نے سرفراز احمد کو پاکستان بیس بال ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا۔
پی بی ایف سیکریٹری فخر علی شاہ نے کہاہے کہ سرفراز احمد سابق انٹر نیشنل کھلاڑی ہیں اور انہیں کوچنگ کا بھی تجربہ ہے، ایشین بیس بال چیمپئین شپ کے لیے تجربہ کار کوچنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کی ہیں، سرفراز احمد کی تقرری سے کوچنگ اسٹاف مکمل ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشین بیس بال چیمپئن شپ 22 سے 28 ستمبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔