نیو یارک: ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کا دوبارہ نفاذ ایران کے جوہری معاملے پر صورتِ حال کو مزید پیچیدہ کر دے گا،بدقسمتی سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بعض مستقل اراکین کی بدمعاشی پر بے بسی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایرانی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر ذرہ برابر بھی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے اقوام متحدہ کی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی چیف میریانا اسپولیاریک ایگر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے اسرائیل کے سیلف ڈیفنس کے دعوے کو سختی سے مسترد کیا اور اسے ایک سفید جھوٹ قرار دیا جو کہ اقوام متحدہ کے کسی بھی قانونی چارٹر یا بین الاقوامی منشور کے منافی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیت المقدس پر قابض حکومت نے اس حملے میں تمام ناقابل تردید اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں تقریبا 7 ہزار ایرانی شہری شہید اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔