لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صحت مند دماغ کو مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد قرار دے دیا۔ ورلڈ برین ڈے پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ انسانی دماغ خالق کائنات کی بے مثال تخلیق ہے، انسانی دماغ کائنات کا سب سے پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے، دماغی صحت کو نظر انداز کرنا زندگی نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد تکلیف ہی نہیں سہتے بلکہ اکثر معاشرتی بے حسی اور لاپرواہی کا بھی شکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینا ضروری ہے، حکومت پنجاب دماغی بیماریوں کی روک تھام، علاج اور شعور وآگاہی کیلئے کوشاں ہے کیونکہ صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔