منگل, جولائی 22, 2025
ہومLatestمون سون بارشوں بارشیں ،ہلاک افراد کی تعداد 221 ہوگئی، 596 سے...

مون سون بارشوں بارشیں ،ہلاک افراد کی تعداد 221 ہوگئی، 596 سے زائد زخمی

راولپنڈی: ملک بھر میں جاری شدید بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 221ہو گئی ہے جبکہ 596سے زائد افراد ززخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں سے پنجاب میں 135افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 470افراد زخمی ہو گئے، بارشوں سے 168مکانات جزوی طور پر جبکہ 24مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔سندھ میں بارشوں سے22 افراد جاں بحق ہوئے اور 40افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 54مکانات جزوی طور پر اور 33مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 40افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 69افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 142مکانات جزوی طور پر اور 78مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے۔بلوچستان میں بھی بارشوں سے 16افراد جاں بحق ،4افراد زخمی ہوئے، 56مکانات جزوی طور پر اور 8مکانات مکمل طور پر تباہ ہو ئے۔گلگت بلتستان میں بارشوں سے 3افراد زخمی ہوئے، جب کہ 71مکانات جزوی اور 66مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

آزاد کشمیر میں بارشوں سے 1شخص کی جان گئی اور 6افراد زخمی ہوئے جبکہ75مکانات جزوی اور 17مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔اسلام آباد میں بارشوں سے1شخص جاں بحق ہوا، جبکہ 35مکانات جزوی اور ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 804سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 200 مویشی ہلاک ہوئے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3بچوں سمیت مزید 5افراد جاںبحق اور 10 زخمی ہوئے جبکہ 25مکانات منہدم ہوئے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!