جنان(شِنہوا)چین کےمشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں مونگ پھلی کی مکمل صنعتی چین پر چین-سینیگال بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ 15 روزہ پروگرام 6 جولائی کو شروع ہوا جس میں سینیگال کے 14 ادراد شریک تھے جن میں محققین، سرکاری اہلکار اور کاروباری لوگ شامل تھے۔
اس کورس میں مونگ پھلی کی کاشت میں چین کے تجربے سے استفادہ کرنے پر توجہ دی گئی جس میں پانی بچانے کی تکنیکس، کیڑوں اور بیماریوں پر قابو پانے کے طریقے اور کھیت کا انتظام شامل تھا۔
سینیگالی انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچرل ریسرچ (آئی ایس آر اے)کے ڈائریکٹر ابراہیمہ سار نے کہا کہ ہم اس تربیتی کورس سے بہت متاثر ہوئے ہیں جس نے سینیگال میں مونگ پھلی کی مکمل صنعتی چین کو اپ گریڈ کرنے میں ہمارے اعتماد کو مضبوط کیا۔
اگرچہ سینیگال مغربی افریقہ میں اپنی وسیع زمین اور وافر مونگ پھلی کے جینیاتی وسائل کی بدولت مونگ پھلی پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک ہے لیکن مقامی پیداوار اب بھی کم ہے اور معیار غیر مستحکم ہے، جس کی وجوہات میں خشک سالی، غیر موثر زرعی طریقے، کیڑے مکوڑے اور بیماریاں شامل ہیں۔ مونگ پھلی کی پروسیسنگ میں بھی پیش رفت محدود رہی ہے۔
