منگل, جولائی 22, 2025
ہومChinaآذربائیجان کے صدر کی چین کے ساتھ باہمی اعتماد کی اعلیٰ سطح...

آذربائیجان کے صدر کی چین کے ساتھ باہمی اعتماد کی اعلیٰ سطح پر مبنی تعلقات کی ستائش

خانکندی، آذربائیجان(شِنہوا)آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے آذربائیجان اور چین کے تعلقات کو باہمی اعتماد کی اعلیٰ سطح پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسےسراہا ہے۔

خانکندی شہر میں منعقدہ ایک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے علییوف نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ اہم سنگ میلوں کا ذکر کیا جن میں 2024 میں تعلقات کو تزویراتی شراکت داری تک بڑھانے اور 2025 میں جامع تزویراتی شراکت داری تک پہنچانے کے معاہدے شامل ہیں۔

علییوف نے کہاکہ یہ 2 اقوام کے درمیان باہمی اعتماد کی ایک اعلیٰ سطح ہے۔

صدر علییوف نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے آذربائیجان کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا اور کہا  کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کھلے عام ایک چین کی پالیسی کی حمایت کی ہے۔

صدر نے چینی حکام کے ساتھ تمام سطح پر فعال سیاسی بات چیت اور ویزا استثنیٰ کے پروگراموں سے تقویت پانے والے بڑھتے ہوئے عوامی تبادلوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے طلبہ، کاروباری افراد اور شہریوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہوگا۔

علییوف نے چین کی تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لئے آذربائیجان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان نے رابطے کو آسان بنانے کے لئے ضروری نقل و حمل اور ترسیل کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔

اقتصادی تعاون کے بارے میں علییوف نے دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے تجارتی اور نقل و حمل کے روابط کو اجاگر کیااور توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

علییوف نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بھی تعاون بڑھ رہا ہے جس میں چینی کمپنیاں شمسی سے لے کر ہوا تک قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں شامل ہیں۔ آذربائیجان میں استعمال ہونے والے سولر پینل چینی ساختہ ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!