پیر, جولائی 21, 2025
ہومEnertainmentحرام کام پر کسی کی غیرت نہیں جاگتی، مشی خان کا بلوچستان...

حرام کام پر کسی کی غیرت نہیں جاگتی، مشی خان کا بلوچستان میں جوڑے کے سفاکانہ قتل پر اظہار افسوس

لاہور: اداکار و میزبان مشی خان نے بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے سفاکانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو نام نہاد مردوں نے قتل کر دیا، یہ کس جنگل میں رہ رہے ہیں، جہاں آئے روز ایسے دلخراش واقعات ہو رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کا قانون درست نہیں، ہر ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، کیا جرم تھا ان کا؟ صرف پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے انہیں قتل کر دیا گیا۔ مشی خان نے مزید کہا کہ اس ملک میں جب حرام کام آزادانہ طور پر کیے جاتے ہیں، تو اس وقت کسی کی غیرت نہیں جاگتی، ساتھ ہی انہوں نے متاثرین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!