اتوار, جولائی 20, 2025
ہومLatestروس، مشرقی ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ...

روس، مشرقی ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ماسکو: روس کے مشرقی ساحل کے قریب سلسلہ وار 5.0 شدت اور 6.7 شدت اور 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،یو ایس جی ایس نے خبردار کیا کہ کچھ ساحلی علاقوں کے لیے خطرناک سونامی لہریں متوقع ہیں۔ زلزلوں کا مرکز بحرالکاہل میں پیٹروپاولووسک-کامچاٹسکی شہر سے تقریبا 150 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق ابتدائی زلزلوں کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی آئے، جن میں ایک اور 6.7 شدت کا زلزلہ بھی شامل تھا۔ روس کی ایمرجنسی سچویشنز کی وزارت نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ برنگ سمندر کے جنوب مغربی حصے میں موجود کمانڈر آئی لینڈز میں 60 سینٹی میٹر تک اور کامچاٹکا جزیرہ نما میں 15 سے 40 سینٹی میٹر تک اونچی لہریں متوقع ہیں۔

یہ جزیرہ نما بحرالکاہل اور شمالی امریکا کی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، جس کی وجہ سے یہ زلزلوں کا حساس علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ 1900 سے اب تک اس علاقے میں 8.3 یا اس سے زیادہ شدت کے 7 بڑے زلزلے آ چکے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!