اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے محمد آصف کو عالمی سنوکر چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مقابلے میں کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
جاری بیان میں صدر مملکت نے محمد آصف کی لگن، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، عالمی مقابلے میں کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محمد آصف نے ثابت کیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔