جمعہ, جولائی 18, 2025
ہومChinaچین اور امریکہ کے درمیان زبردستی کے "ترک تعلق" کی کوئی بھی...

چین اور امریکہ کے درمیان زبردستی کے "ترک تعلق” کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی، چینی وزیر تجارت

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو زبردستی توڑنے  کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

وانگ نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برسوں کے دوران چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات میں اتار چڑھاؤ آیا ہے لیکن دونوں ممالک ایک دوسرے کے لئے اہم شراکت دار بنے ہوئے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ اگرچہ ایک دوسرے کے مجموعی تجارتی حجم میں دو طرفہ تجارت کا حصہ کم ہوا ہے لیکن چین-امریکہ تجارت مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔

وزیر کے مطابق 2024 میں چین اور امریکہ کے درمیان اشیاء اور خدمات کا تجارتی حجم بالترتیب 2017 کی سطح سے 18 فیصد اور 34.7 فیصد بڑھا۔ دونوں ممالک سرمایہ کاری کے بھی اہم شراکت دار بنے ہوئے ہیں اور ان کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی تبادلے ہوتے ہیں۔

وانگ نے زور دیا کہ بنیادی طور پر چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند ہیں اور باہمی مفید  نتائج لاتے ہیں۔ تعاون ہی واحد درست راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری نے دونوں ممالک میں بڑی تعداد میں ملازمتیں بھی پیدا کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ ہم قومی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتے ہیں اور بین الاقوامی انصاف و برابری کی حمایت کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!