غزہ: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 647 ویں دن بھی جاری ، صہیونی فورسز کے حملوں اور بمباری میں بچے سمیت مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔اتوار کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میںشہید 29 فلسطینیوں میں 10 افراد ایک پانی کی تقسیم کے مقام کے قریب شہید ہوئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بچے کو غزہ سٹی کے سبرا محلے میں الدایا خاندان کے گھر پر حملے کے دوران شہید کیا گیا، اسی حملے میں ایک خاتون شہید اور تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں مزید کم از کم 10 افراد النصیرات میں، 3 افراد المواسی میں اور 5 افراد مغربی غزہ سٹی میں شہید ہوئے۔
واضح رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مسلسل بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حملوں میں کم از کم 141 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔