ہفتہ, جولائی 12, 2025
ہومLatestپاکستان ،آذر بائیجان نے قانونی و عدالتی تعاون کو فروغ دینے کے...

پاکستان ،آذر بائیجان نے قانونی و عدالتی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کردیئے

باکو: پاکستان اور آذر بائیجان نے قانونی و عدالتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔جاری اعلامئے کے مطابق وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے شہر باکو کا دورہ کیا اور آذربائیجان کے وزیراعظم علی ہیدیات اوغلو اسدوف ،وزیر انصاف فرید طوراب اوغلو احمدوف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ انعام اعتماد اوغلو کریموف سے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیرنے آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بیان کے مطابق اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے میں ،قانونی اصلاحات، عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور تنازعات کے متبادل حل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کی وزارتِ قانون و انصاف کے درمیان تعاون کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے میں قانونی شعبوں میں مشترکہ کوششوں، ادارہ جاتی صلاحیت سازی اور تجربات کے تبادلے کیلئے جامع فریم ورک وضع کیا گیا،فریقین نے قانون و انصاف کے شعبے میں مضبوط اور دیرپا اشتراکِ عمل کے عزم کا اعادہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!