بیجنگ(شِنہوا)چین، میانمار اور تھائی لینڈ نے ٹیلی کام دھوکہ دہی کے تمام مراکز کو ختم کرنے اور میانمار کے شہر میاوادی اور ٹیلی کام دھوکہ دہی کے دیگر مراکز سے تمام مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
چین کی وزارت عوامی تحفظ کے مطابق یہ فیصلہ ٹیلی کام دھوکہ دہی کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کے حوالے سے حالیہ وزارتی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں تینوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں 2025 کے دوران میاوادی سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی میں ملوث 5 ہزار 400 سے زائد چینی باشندے واپس چین بھیجے جا چکے ہیں جو سہ فریقی کریک ڈاؤن مہم میں اہم پیشرفت ہے۔
