پیر, جولائی 7, 2025
ہومLatestچین اور برطانیہ کا کاپی رائٹ کے شعبے میں تعاون کو مضبوط...

چین اور برطانیہ کا کاپی رائٹ کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ

لندن(شِنہوا)چین اور برطانیہ نے کاپی رائٹ کے معاملات پر بین الحکومتی وزارتی اجلاس منعقد کیا۔

چین کی قومی کاپی رائٹ انتظامیہ اور برطانیہ کے املاک دانش دفتر نے کاپی رائٹ میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی ایک نئی یادداشت پر دستخط کئے۔

یہ نئی یادداشت 2010 میں دستخط کی گئی پرانی چین-برطانیہ کاپی رائٹ تزویراتی یادداشت پر مبنی ہے۔

تازہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کاپی رائٹ سے متعلق معاملات میں روابط اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے، کاپی رائٹ اور متعلقہ حقوق پر قانونی اور تکنیکی معلومات کا باقاعدگی سے تبادلہ کریں گے، کاپی رائٹ کے منتظمین اور ماہرین کے لئے باہمی دوروں اور تربیتی پروگراموں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور کاپی رائٹ کے اجتماعی انتظام کے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دیں گے۔

دونوں ممالک ہر سال کے لئے مشترکہ منصوبے تیار کریں گے اور ان پر عملدرآمد کریں گے، اس معاہدے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مخصوص اقدامات کریں گے اور بین الاقوامی سطح پر کاپی رائٹ کے نظام کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں میں کاپی رائٹ کے شعبے کی ترقی میں نئی پیشرفت کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!