اتوار, جولائی 6, 2025
ہومChinaمکاؤ کا سالانہ کتب میلہ شروع، مشرقی ایشیائی ثقافت کے فروغ پر...

مکاؤ کا سالانہ کتب میلہ شروع، مشرقی ایشیائی ثقافت کے فروغ پر توجہ مرکوز

چین کے جنوبی مکاؤ میں منعقدہ 28 ویں مکاؤ کتب میلے 2025 میں ایک بچی کتاب پڑھ رہی ہے-(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)مکاؤ کتب میلے 2025 کا آغاز مکاؤ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی میں ہوا جہاں چینی، انگریزی اور پرتگالی زبانوں میں شائع ہونے والی ہزاروں کتابیں رکھی گئی ہیں اور 30 سے زائد تقریبات ایک ساتھ منعقد کی جائیں گی۔

یہ کتب میلے کا 28واں سلسلہ ہے جو مکاؤ ایسوسی ایشن برائے فروغ خواندگی کی میزبانی میں مکاؤ پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے جس کا موضوع "مشرقی ایشیائی ثقافت، دنیا کی تابانی” ہے۔

منتظمین کے مطابق میلے میں ایک مصوری نمائش، نئی کتب کی رونمائی اور مصنفین کے ساتھ دستخطی نشستیں بھی شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں مکاؤ ایسوسی ایشن برائے فروغ خواندگی کی صدر چھن اِم وا نے کہا کہ مکاؤ مشرقی ایشیا کی تاریخی و ثقافتی ترقی میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مکاؤ کے مصنفین دوگنی محنت کریں گے، اپنی تحریروں کا دائرہ شہر سے باہر پھیلائیں گے اور چینی زبان پڑھنے والوں کی عالمی منڈی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

یہ میلہ 13 جولائی تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!