اتوار, جولائی 6, 2025
ہومLatestجنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار ناقابل برداشت ، عوامی سلامتی اقدامات...

جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار ناقابل برداشت ، عوامی سلامتی اقدامات پر سمجھوتہ ممکن نہیں،مریم اورنگزیب

لاہور: سینئر وزیر حکومت پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار ناقابل برداشت ہے، عوامی سلامتی کے اقدامات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیر قانونی طور پر شیر رکھنا نہ صرف جرم بلکہ معاشرتی خطرہ بھی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، وائلڈ لائف قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں ،عوام سے اپیل ہے کہ اگر کہیں غیرقانونی طور پر شیر یا دیگر خطرناک جانور رکھے گئے ہوں تو فوری ہیلپ لائن 1107پر اطلاع دی جائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!