خانکندی: وزیراعظم شہباز شریف نے ای سی او اجلاس کے موقع ترک اور آذربائیجان کے صدور کیساتھ خوشگوار ملاقات کی ، تینوں رہنمائوں نے چہل قدمی میں اہم معاملات پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق صدر آذربائیجان نے وزیر اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں صدر آذربائیجان الہام علیوف وزیراعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔