غزہ: غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے ، نئے حملوں کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں واقع گھر کو نشانہ بنایا جس سے میں 2فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
الشافی سکول پر حملے سے 5جبکہ المواصی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 7فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں اب تک 57ہزار 268فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اس کے علاوہ 1لاکھ 35ہزار 625افراد زخمی ہوئے ہیں۔