ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہومLatestکیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 26ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی...

کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 26ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

راولپنڈی: کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کی 26ویں برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئرچیف، نیول چیف اور افواج پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل انجم ریاض نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر پھول بھی رکھے۔بیان کے مطابق کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان قربان کی، وہ افواج پاکستان اور پوری قوم کیلئے ہمیشہ ایک عظیم مثال، تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!