اسلام آباد: رہنماء پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ 5جولائی سیاہ دن، جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی امنگوں کا گلا گھونٹا گیا۔جاری بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے باوقار اور ایٹمی پاکستان کی بنیاد رکھی ،ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، منتخب حکومت کے خاتمے کے منفی اثرات سے ملک آج بھی مکمل طور پر باہر نہیں آ سکا۔
انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی جمہوری معاشرے اور آئینی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔