ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہومLatestروس نے باضابطہ طور پر افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرلیا

روس نے باضابطہ طور پر افغان عبوری حکومت کو تسلیم کرلیا

ماسکو/کابل(شِنہوا)افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روس نے افغانستان کی عبوری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

روس کی آر آئی اے نوووستی نیوز ایجنسی نے بھی افغانستان کے لئے روسی خصوصی صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس نے افغانستان میں طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق افغانستان میں روسی سفیر دمتری ژرنوف نے امارت اسلامی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی تاکہ امارت اسلامی کو افغانستان کی سرکاری حکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے روس کے فیصلے کو باضابطہ طور پر پہنچایا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ژرنوف نے اس اقدام کو دونوں اقوام کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

متقی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت تعلقات، باہمی احترام اور تعمیری روابط کے ایک نئے دور کا آغازقرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ کے 3 جولائی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی نائب وزیر خارجہ آندرے رودینکو نے روس کے لئے افغانستان کے نئے تعینات سفیر سے سفارتی اسناد کی نقول وصول کیں۔

روسی وزارت خارجہ نے اپریل میں افغانستان کی نمائندگی کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!