ہفتہ, جولائی 5, 2025
ہومChinaچین کے سنکیانگ نے سربیا کے لئے دوسرے براہ راست فضائی مال...

چین کے سنکیانگ نے سربیا کے لئے دوسرے براہ راست فضائی مال برداری روٹ کا آغاز کردیا

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ارمچی کو سربیا کے شہر نیس سے منسلک کرنے والی نئی بین الاقوامی فضائی مال برداری روٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

بوئنگ 767-300 ایف مال بردار طیارہ 52.71 ٹن سرحد پار ای کامرس کا سامان لے کرارمچی سے سربیا کے تیسرے بڑے شہر نیس روانہ ہوا۔ یہ سنکیانگ سے سربیا کے لئے دوسرا براہ راست فضائی کارگو روٹ ہے۔

نیس سربیا کے جنوب مشرق میں جزیرہ نما بلقان کے مرکز میں واقع ہے اور مشرقی اور مغربی یورپ کو منسلک کرنے والا نقل و حمل کا اہم مرکز ہے۔

اس نئے روٹ پر ہفتے میں 2 دن پروازیں چلیں گی جس میں بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس کا سامان سربیا اور اس کے آس پاس کے ممالک تک پہنچایا جائے گا۔

جنوری سے جون 2025 کے دوران سنکیانگ نے 26 بین الاقوامی کارگو روٹس چلائے جن کے ذریعے47 ہزار 400 ٹن سامان کی بین الاقوامی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 700 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

سنکیانگ ارمچی کو قبرص کے شہر لارناکا اور پاکستان کے شہر کراچی سے جوڑنے والے نئے کارگو روٹس بھی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدامات یوریشیائی براعظم پر ایک فضائی مرکز قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!