اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسا کوئی حربہ نہیںکرینگے جس سے خیبرپختونخوا بحران میں چلا جائے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گورنر کی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، کوئی ایسا حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلی سطح پر زیر بحث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خود اس کا شکار بنے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے، احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر کارروائی کریں گے۔