بدھ, جولائی 2, 2025
ہومEnertainmentمیری بہن کرشمہ فلموں میں آنے والی ہمارے خاندان کی پہلی لڑکی...

میری بہن کرشمہ فلموں میں آنے والی ہمارے خاندان کی پہلی لڑکی تھیں،بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میری بہن کرشمہ ہمارے خاندان کی پہلی لڑکی تھیں جو فلموں میں آئیں، اور اس کا سہرا ان کی والدہ ببیتا کے سر جاتا ہے جنہوں نے کرشمہ کے فیصلے پر ان کا ساتھ دیا اور والد رندھیر کپور نے بھی رضامندی دی۔ بھارت کی خاتون صحافی سے گفتگو کے دوران کرینہ نے بتایا کہ میرے والدین کی محبت کی شادی تھی، اس کے باوجود ان لوگوں نے شادی کے چند سالوں بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان تھا جس کے باعث چھوٹی چھوٹی باتوں پر بحث اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے، اسی لیے دونوں نے فیصلہ کیا کہ ایک دوسرے سے الگ ہوجانا چاہیے، دونوں میں طلاق نہیں ہوئی تھی، کچھ عرصے کے لیے علیحدگی اختیار ضرور کی تھی لیکن بعدازاں دونوں پھر ایک ہوگئے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ دونوں بڑھاپے میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے علیحدگی ختم کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!