منگل, جولائی 1, 2025
ہومLatestہم نے بابر اعظم کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا،فہیم...

ہم نے بابر اعظم کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا،فہیم اشرف

لاہور: پاکستانی آل راونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہم نے بابر اعظم کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا ،کسی کھلاڑی کو اپنا کھیلنے کا انداز تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے ۔ ایک پوڈکاسٹ فہیم اشرف نے کہا کہ بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر ہونے والی مسلسل تنقید کی وجہ سے لگتا ہے کہ اسے اپنے کھیلنے کے انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے اور جب انہوں نے اپنا انداز بدلنے کی کوشش کی تو چیزیں ان کے حق میں نہیں گئیں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ اگر آپ بابر کو میچ جیتنے کا کہیں گے تو وہ ایسا صرف اپنے طریقے سے کھیلتے ہوئے کرے گا۔ انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ بابر اعظم کو اپنے کھیل کا انداز بدلنے پر مجبور کرنے کے بجائے ان پر بھروسہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھے بابر کی طرح کھیلنے کو کہتے ہیں تو یہ غلط ہے تو اسی طرح اگر آپ بابر کو ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا کہیں تو یہ بھی غلط ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!