اتوار, جون 29, 2025
ہومLatestآئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک۔مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق تھا،جماعت...

آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک۔مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق تھا،جماعت اسلامی

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اقتدار کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے،ہم نے جیتی ہوئی نشست الیکشن کمیشن کوواپس کردی، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کاحق تھا مخصوص نشستیں انہیں ملتیں، ہر دونمبری سے اقتدارمیں رہنے والوں کوکامیاب سیاست دان کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، ڈاکہ ڈال کر جعلی طریقے سے میئر کراچی مسلط کیا گیا، میئرکراچی کیانتخاباتی الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کے32لوگ نہیں آئے تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں، انہوں نے کہاکہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتیہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تو مجھے کوئی توقع نہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!